Advertisement

کیا اقرار الحسن واقعی چوتھی شادی کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

کیا اقرار الحسن واقعی چوتھی شادی کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

پاکستان کے معروف اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے اپنی چوتھی شادی سے متعلق گردش کرتی خبروں کی وضاحت کر دی۔

حال ہی میں اقرار الحسن ایک نجی شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور شادیوں کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ چوتھی شادی کا ارادہ رکھتے ہیں؟ تو اقرار الحسن نے واضح انداز میں کہا کہ نہیں، میرا چوتھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی پچھلی تینوں شادیاں پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت نہیں ہوئیں بلکہ یہ فیصلے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوئے اور الحمداللہ وہ ان کے لیے بہتر ثابت ہوئے۔

اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ زندگی میں کبھی کبھار آپ کسی ایسے شخص سے ملتے ہیں جو دل کے قریب ہوجاتا ہے، نہ خوبصورتی کی وجہ سے، نہ پس منظر کی بنا پر، بلکہ اس لیے کہ آپ کے درمیان ایک سمجھ بوجھ پیدا ہو جاتی ہے۔ اگر اس کی موجودگی آپ کے خاندان پر منفی اثر نہ ڈالے تو وہ رشتہ فطری طور پر قائم ہو جاتا ہے لیکن اب میرا مزید شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، میرا خیال ہے کہ تین شادیاں کافی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب وہ اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہیں اور چوتھی شادی سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version