Advertisement

کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف

کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف

پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شریکِ حیات کبریٰ خان نے ابتدائی طور پر ان کی شادی کی پیشکش قبول نہیں کی تھی، تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور بالآخر کبریٰ خان نے ہاں کہہ دی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں گوہر رشید نے بتایا کہ وہ اور کبریٰ خان شروع میں صرف اچھے دوست تھے اور ان کے درمیان کوئی رومانوی تعلق نہیں تھا، مگر وقت کے ساتھ یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہمیشہ سے مکہ میں نکاح کرنے کی تھی اور خوش قسمتی سے کبریٰ خان کی بھی یہی خواہش تھی۔ قسمت نے ساتھ دیا اور ان کا نکاح مقدس سرزمین مکہ میں ہی انجام پایا۔

گوہر رشید نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ محبت کا آغاز ان کی طرف سے ہوا تھا، شروع ہی سے وہ کبریٰ خان کی طرف مائل تھے لیکن دوست ہونے کے باعث اس رشتے کو اس زاویے سے کبھی نہیں سوچا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوستی پر مبنی شادی ایک بڑی نعمت ہے، کیونکہ اس میں اعتماد اور سمجھ بوجھ پہلے سے قائم ہوتی ہے۔

Advertisement

نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے گوہر رشید نے کہا کہ شادی سے قبل اپنی دنیاوی خواہشات پوری کرنی چاہئیں، کیونکہ شادی ایک روحانی اور ذمہ داریوں سے بھرا رشتہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ بیوی کو تحفے دینا اچھی بات ہے مگر سب سے بڑا تحفہ تحفظ اور آزادی ہے، تاکہ وہ خود کو محفوظ اور بااعتماد محسوس کرے۔

گوہر رشید کے مطابق کبریٰ خان ان کی زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہیں اور وہ اس رشتے کے لیے بے حد شکر گزار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
Next Article
Exit mobile version