ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے، انہوں نے اپنی لازوال گائیکی سے شوبز میں مقام بنایا۔
برصغیر پاک و ہند کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ زبیدہ خانم 1935 میں شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں اور قیامِ پاکستان کے بعد لاہور آبسیں۔
1951 میں فلم بِلو سے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی زبیدہ خانم کو شہر ت فلم بابو سے ملی۔ زبیدہ خانم نے اردو اور پنجابی فلموں میں آواز کا جادو جگا کر یکسان مقبولیت حاصل کی۔
کم و بیش ڈیڑھ سو اردو اور پنجابی فلموں کے لیے زبیدہ خانم نے 250 گیت گائے، انہوں نے بطور اداکارہ بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
زبیدہ خانم کو ملکہ ترنم نورجہاں کے بعد 50 کی دہائی کی سب سے کامیاب گلوکارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ 2013 میں آج ہی کے دن دنیا سے کوچ کر گئیں لیکن ان آواز کی بازگشت آج بھی سنائی دیتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News