Advertisement

نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

نوجوان گلوکار و اداکار ثمر جعفری نے بین الاقوامی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

 عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی نے ثمر جعفری کو “ریڈار پاکستان آرٹسٹ 2025 (چوتھی سہ ماہی)” کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔

یہ اعزاز ثمر جعفری کی موسیقی کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت اور نوجوان نسل پر ان کے اثر و رسوخ کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔

اسپاٹیفائی کے مطابق ثمر جعفری کے گانے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک جیسے بنگلادیش، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات میں بھی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں، یہ کامیابی ان کے میوزک کیریئر میں ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔

رواں سال کے آغاز میں ریلیز ہونے والے ان کے گانے “رہوں” اور “گزارشیں” نے شاندار کامیابی حاصل کی، دونوں گانوں نے مجموعی طور پر 23.3 ملین اسٹریمز کا ریکارڈ قائم کیا، جن میں سے صرف “رہوں” کے اسٹریمز 14 ملین سے زائد ہیں۔

اسپاٹیفائی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ثمر جعفری کو اپنے موسیقی کے سفر کے بارے میں بات کرتے اور اپنے اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں ان کے ابتدائی دنوں کی جھلکیاں بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version