دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنے حالیہ دل کے دورے کی اصل وجہ بتا دی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں صبا قمر نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں معلوم ہوا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا، اگلے روز ان کی انجیوگرافی ہوئی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ایک ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ دیا۔
اداکارہ نے کہا کہ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ ہر طرح کے حالات کا سامنا کر سکتے ہیں، مگر ذہنی دباؤ اور ضرورت سے زیادہ جسمانی مشقت بھی دل کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔
ان کے مطابق دل کا دورہ ہمیشہ کولیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ ذہنی دباؤ بھی ایک بڑا سبب بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: صبا قمر کو اچانک اسپتال میں کیوں داخل ہونا پڑا؟ اصل وجہ سامنے آگئی
صبا قمر نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو سنجیدگی سے لیں اور اسے نظر انداز نہ کریں کیونکہ اس سے دیگر سنگین مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ یکم اگست کو دورانِ شوٹنگ طبیعت خراب ہونے پر صبا قمر کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

