ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت

لاہور: سیشن کورٹ لاہور میں جوا ایپ کی پروموشن کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔
سماعت ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے کی۔ وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی جبکہ سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان جوا ایپ کی تشہیر میں ملوث پائے گئے ہیں، اس لیے ان کی ضمانت منظور نہیں کی جانی چاہیے۔
عدالت نے سرکاری وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News