Advertisement

ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ ہانیہ عامر کو امریکا میں ہونے والی ایک ایوارڈ تقریب کے دوران ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

ہانیہ عامر تقریب میں اپنی دلکش مسکراہٹ اور منفرد انداز کے ساتھ شریک ہوئیں۔ نیلے رنگ کے ویلوٹ لباس میں ملبوس اداکارہ نے ریڈ کارپٹ پر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی اور تقریب میں ’گلوبل اسٹار ایوارڈ‘ اپنے نام کیا۔

تاہم تقریب کے دوران مداحوں کی بڑی تعداد اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بےتاب نظر آئی، جیسے ہی ہانیہ عامر مداحوں کے درمیان پہنچیں، لوگ ان کے ساتھ سیلفیاں لینے اور ملاقات کرنے کے لیے ان کے گرد جمع ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے مطابق بعض خواتین مداحوں نے اداکارہ سے گلے ملنے اور تصاویر لینے کے دوران غیر مناسب رویہ اختیار کیا، تاہم ہانیہ عامر نے انتہائی تحمل اور خوش اخلاقی کے ساتھ صورتحال کو سنبھالا اور کسی کو برا محسوس نہیں ہونے دیا۔

ایک موقع پر ہجوم کے دباؤ کے باعث وہ گرتے گرتے بچ گئیں، مگر سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو اجازت کے بغیر چھونا یا ذاتی حد سے تجاوز کرنا قابلِ مذمت ہے۔

 کچھ صارفین نے ہانیہ عامر کے بردباری کے رویے کی تعریف بھی کی جبکہ بعض نے شائقین کو نظم و ضبط برقرار رکھنے کا مشورہ دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version