Advertisement

عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے

عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے

معروف پاکستانی موسیقار خواجہ خورشید انور کی 41 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

 ان گنت اور لازوال گیتوں کی دھنیں ترتیب دینے والے نامور موسیقار خواجہ خورشید انور 21 مارچ 1912ء کو میانوالی میں پیدا ہوئے۔

1935ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ایم اے کرنے کے بعد 1936ء میں آئی سی سی کا امتحان پاس کیا اور سول سروس میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئے، انہوں نے 1939ء میں آل انڈیا ریڈیو سے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔

خواجہ خورشید انور نے ہارمونیم یا کسی دوسرے ساز کے بجائے ماچس کی ڈبیا پر بھی مقبول دھنیں تخلیق کیں۔

ممبئی سے لاہور منتقل ہونے کے بعد انہوں نے مجموعی طور پر 28 فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔

Advertisement

فلم کوئل، چنگاری، گھونگھٹ، ہمراز، انتظار اور ہیررانجھا کی دھنیں ان کے اعلیٰ فنی استعداد کی گواہ ہیں، تاہم فلم ہیر رانجھا کے مقبول گیت ’سن ونجلی جی مٹھڑی تال وے‘ نے انہیں لازوال شہرت بخشی۔

Advertisement

بحیثیت ہدایت کار بھی انہوں نے خود کو منوایا اور متعدد کامیاب فلموں کی ہدایت کاری کی جن میں ہمراز، چنگاری اور گھونگھٹ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

1980ء میں انہیں حکومتِ پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیاز دیا گیا، اس کے علاوہ 1982ء میں انڈین فلم انڈسٹری کی طرف سے انہیں فانی انسان لافانی گیت ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

30 اکتوبر 1984 کو برصغیر پاک و ہند کا مایہ ناز موسیقار ہم سے جدا ہو گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version