ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار و میزبان یاسر حسین کے درمیان ایوارڈز شو کے دوران ہونے والی ہلکی پھلکی نوک جھونک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تقریب میں سجل علی نے اپنے ڈرامہ “زرد پتوں کا بن” میں شاندار کارکردگی کے باعث بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا، مداحوں اور ناقدین دونوں نے ان کی اداکاری کو بے حد سراہا۔
ایوارڈ تقریب کے دوران یاسر حسین اور حریم فاروق میزبان کے فرائض انجام دے رہے تھے، اس دوران سجل علی ایک سینئر آفیشل کے ہمراہ اسٹیج پر آئیں تو یاسر حسین نے حسبِ عادت مزاحیہ انداز اختیار کیا۔
سجل نے مسکراتے ہوئے ردِعمل دیا اور کہا کہ آپ کے اسکرپٹ کی ساری لائنز ختم ہوگئی ہیں یا ابھی کچھ باقی ہیں؟
ان کے اس جملے پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس لمحے کو مختلف زاویوں سے دیکھا۔
کئی مداحوں کا کہنا تھا کہ سجل علی کے لہجے میں ہلکی برہمی اور جھنجھلاہٹ محسوس ہو رہی تھی جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ انہوں نے پروفیشنل انداز میں صورتحال کو سنبھالا۔
ایک صارف نے لکھا کہ سجل نے بالکل درست کیا، مذاق کی بھی ایک حد ہوتی ہے جبکہ دوسرے نے کہا کہ یاسر حسین کا انداز کچھ زیادہ تھا، سجل کا ردِعمل فطری تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News