جنید خان نے مردوں کو اہم مشورہ دے دیا

پاکستانی اداکار اور کال بینڈ کے معروف گلوکار جنید خان نے مردوں کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جذبات کمزوری نہیں، اپنے احساسات چھپانا چھوڑ دیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں جنید خان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں جذبات کو دبانے کی عادت اپنا لی تھی لیکن اب وہ اس سوچ کو بدلنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گھر پر کنسرٹ کی ایک ویڈیو دیکھتے ہوئے انہیں احساس ہوا کہ وہ اکثر اپنے حقیقی احساسات کو چھپا لیتے ہیں، یہ احساس انہیں اس نتیجے تک لے آیا کہ جذبات کو دبانا نہیں بلکہ ظاہر کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ کمزوری نہیں بلکہ انسان ہونے کی نشانی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ معاشرے میں مردوں کو بچپن سے یہ سکھایا جاتا ہے کہ جذبات کا اظہار انہیں کمزور دکھاتا ہے، اس لیے وہ اپنے احساسات کو دل میں ہی رکھتے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ کبھی کبھار خود کو آزاد چھوڑ دینا اور دل کی بات کہنا نہ صرف ضروری ہے بلکہ یہ انسان کو مضبوط بناتا ہے۔
اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے تمام مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جذبات کے اظہار سے گھبرائیں نہیں، اپنی کمزوریوں کو قبول کریں، کیونکہ یہی اصل انسانی طاقت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

