Advertisement

ہانیہ کے بعد میرب علی کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں انٹری؟ گلوکار نے حقیقت بتادی

ہانیہ کے بعد میرب علی کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں انٹری؟ گلوکار نے حقیقت بتادی

معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں، تاہم گلوکار نے اس ویڈیو کی وضاحت دیتے ہوئے اسے پرانا کلپ قرار دیا ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں عاصم اظہر اپنے مشہور گانے “دوستی ایسا ناتا” پر پرفارم کر رہے ہیں جبکہ شائقین میں ان کی سابقہ منگیتر اور اداکارہ میرب علی بھی موجود نظر آرہی تھیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد سوشل میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا کہ یہ حالیہ کنسرٹ کی ہے اور دونوں کے درمیان تعلقات دوبارہ بحال ہوگئے ہیں۔

تاہم عاصم اظہر نے انسٹاگرام اسٹوری میں ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ احترام کے ساتھ میں ان پیجز سے کہنا چاہتا ہوں جو پرانی ویڈیوز شیئر کر کے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ براہِ کرم ایسی پوسٹس سے گریز کریں، تحقیق کے بغیر کچھ اپ لوڈ نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان پیجز کے لاکھوں فالوورز ہیں، ان کی ذمہ داری ہے کہ درست معلومات شیئر کریں، اگر یہ سب صرف لائکس اور ویوز کے لیے کیا جارہا ہے تو پھر اللّٰہ ہی حافظ ہے۔

Advertisement

عاصم اظہر نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ کیا میں پہلے ہی کافی کانٹینٹ فراہم نہیں کر چکا؟ پھر یہ سب کرنے کی ضرورت کیا تھی؟

واضح رہے کہ عاصم اظہر ان دنوں پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقدہ کنسرٹس میں مصروف ہیں، جہاں ان کے پرفارمنس ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معروف نعت خواں و گلوکار سمی یوسف نے بڑا اعلان کر کے مسلمانوں کے دل جیت لیے
دنانیر مبین کے بچپن کی ویڈیو وائرل؛ سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
جعفر جیکسن نے مائیکل جیکسن کی جگہ لے لی؛ 'کنگ آف پاپ' کی بائیوپک کا پہلا ٹریلر ریلیز
منفرد اسلوب کے شاعر جون ایلیا کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے
میکسیکن حسینہ فاطمہ بوش کی توہین پر عالمی حسیناؤں کا احتجاج ، تقریب کا اجتماعی واک آؤٹ
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version