ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت

لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران ڈکی بھائی کے وکیل چوہدری عمران رضا چدھڑ نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد الزامات پر مقدمہ درج کیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ڈکی بھائی کی اہلیہ نے ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جبکہ کیس کی تفتیش کرنے والے تمام افسران گرفتار ہوچکے ہیں اور جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
وکیلِ صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ بلاجواز الزامات کے باعث سعد الرحمان کی ضمانت منظور کی جائے۔
بعدازاں عدالت نے ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
یاد رہے کہ ڈکی بھائی پر جوئے کی ایپ کی تشہیر سے متعلق مقدمہ درج ہے، جس میں انہوں نے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہیں بیرونِ ملک جاتے ہوئے نیشنل کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں پہلے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ ڈکی بھائی دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہے۔
مزید پڑھیں: ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

