Advertisement

دل کرتا ہے کہ پاکستان جا کر کھانا کھاؤں؛ بھارتی کامیڈین

معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کی بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ کے ہمراہ اسٹیج پر مستیوں کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا  پر دبئی میں ہونے والے ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘ سے تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب ہمایوں سعید اور بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ کی دلچسپ ویڈیو سامنے آئی۔

بھارتی سنگھ نے ہمایوں سعید سے پوچھا کہ ‘سر میں نے آپ کے بارے میں کافی تفصیل سے پڑھا ہے، آپ کی ایک فلم تھی (لندن نہیں جاؤں گا) تو کیوں نہیں جائیں گے آپ لندن؟’

اُنہوں نے ہمایوں سعید سے لندن نا جانے کی وجہ پوچھتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کا ویزا نہیں لگا تھا یا رانی کے ساتھ آپ کی بنتی نہیں ہے؟ ہمایوں سعید نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری ایک فلم تھی’پنجاب نہیں جاؤں گی‘۔

ابھی ہمایوں سعید اپنی پوری بات مکمل نہیں کر سکے تھے کہ بھارتی سنگھ نے حیرانی سے پوچھا کہ کیوں سر، میں لے کر جاؤں گی آپ کو پنجاب۔

Advertisement

جس کے بعد اداکار نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ جب ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کامیاب ہو گئی تو میں ذرا لالچی ہو گیا اور میں نے سوچا کہ اب ’میں لندن نہیں جاؤں گا‘ بنا لیتے ہیں۔

بھارتی سنگھ نے ہمایوں سعید کی پوری بات سننے کے بعد کہا کہ ’کیوں بھئی؟‘۔

کامیڈین نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ‘دل کرتا ہے کہ میں بھی پاکستان جاؤں، وہاں جاکر کھانا کھاؤں، مجھے اور شوہر ہرش کو جب بھوک نہیں لگتی ہم پاکستانی کھانوں کے یوٹیوب چینل لگا کر بیٹھ جاتے ہیں’۔

اُنہوں نے ہمایوں سعید سے مزید کہا کہ ‘اور بس بھئی اب آپ نے یہ نہیں کہنا کہ میں لندن نہیں جاؤں گا’۔

جس پر ہمایوں سعید نے کہا کہ ‘بالکل میں انڈیا بھی آؤں گا اور آپ لوگ پاکستان بھی آئیں گے’۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سشمیتا سین نے شادی سے متعلق اہم بات بتا کر مداحوں کو حیران کر دیا
بالی ووڈ اداکار سنی دیول کا گھر نیلامی سے بچ گیا!
سوشل میڈیا صارفین اداکار عمران عباس پر برس پڑے
ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں
ہریتھک روشن کی نئی فٹنس تصویر وائرل
بھارتی فلمساز کا شاہ رخ خان پر فلم انڈسٹری تباہ کرنے کا الزام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version