رمضان المبارک؛ حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی اداکارہ راکھی ساونت نے بڑا اعلان کردیا

رمضان المبارک؛ حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی اداکارہ راکھی ساونت نے بڑا اعلان کردیا
بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک میں روزے رکھوں گی اور عمرے کیلئے دستاویزات تیار کروا رہی ہوں تاکہ رمضان میں سعادت حاصل ہوسکے۔
حال ہی میں راکھی ساونت نے اسلام قبول کیا تھا اور پھر اپنے دوست عادل درانی سے شادی کی تاہم اب دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں راکھی ساونت کا کہنا تھاکہ میرے ماموں ممبئی کی مقامی مسجد سے حلف نامہ تیار کروا رہے ہیں تاکہ میں عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا سکوں۔
یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل
ان کا کہنا تھاکہ اگر رمضان میں عمرہ ادائیگی کیلئے جاتی ہوں تو میرا نصیب کھل جائے گا۔ میں نے اسلام قبول کیا ہے اور میں مسلمان ہوں، رمضان میں باقاعدگی سے روزے رکھنے اور نماز کی پابندی کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں اب بھی 5 وقت کی نماز پڑھتی ہوں، میرا اوپر والے سے کنکشن ہے اور مجھے ضرور رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

