Advertisement

نواز الدین صدیقی نے اہلیہ اور بچوں کو گھر سے نکال دیا؟ سچائی جانئیے

نواز الدین صدیقی

نواز الدین صدیقی نے اہلیہ اور بچوں کو گھر سے نکال دیا؟ سچائی جانئیے

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انہیں بچوں سمیت اداکار نے گھر سے نکال دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر نے گھر سے نکال دیاہے اور وہ اپنی بیٹی کے ساتھ گھر کے باہر موجود ہیں تاہم جس گھر کے باہر کھڑے ہو کر انہوں نے ویڈیو بنائی ہے اس سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جس بنگلے کے سامنے کھڑے ہو کر ویڈیو بنائی گئی دراصل وہ نواز الدین صدیقی کا بنگلہ ہی نہیں ہے ،اداکار نے گھر پہلے ہی اپنی والدہ مہرالنساءصدیقی کے نام پر کر دیاہے ، جس بنیاد پر اداکار کے پاس گھر میں داخلے کیلئے کسی قسم کا اختیار موجود نہیں ہے۔

نوازالدین صدیقی کی والدہ کی کیئر ٹیکر نے دعویٰ کیا کہ بچے گھر میں داخل ہو سکتے ہیں لیکن عالیہ گھر کے اندر نہیں آ سکتی کیونکہ یہ گھر میرا ہے ۔

عالیہ نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ اس کے پاس جانے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور اس وقت ان کے پاس صرف 81 روپے ہیں تاہم نواز الدین صدیقی نے اہلیہ کے دعوے کی تردید کر دی ہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ نواز الدین پہلے اپنی بیوی کیلئے ممبئی میں ایک لگژری فلیٹ 2016 میں خرید چکے ہیں جو انہوں نے کرائے پر دیا ہواہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار نواز الدین صدیقی نے بھاری معاوضہ لینے والے فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Advertisement

عالیہ نے ویڈیو کے ساتھ ایک تحریر درج کی جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ اداکار نے اپنے معصوم بچوں کو بھی نہیں چھوڑا ہے ، میں پولیس اسٹیشن گئی تھی اور جب واپس آئی تو گارڈز نے ہمیں اندر داخل نہیں ہونے دیا ، ہماری بیٹی کو بھی یقین نہیں آرہا کہ اس کا باپ ہمارے ساتھ ایسا کر سکتا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version