Advertisement

آسکرز ایوارڈ؛ تھپڑ مارنے جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ’کرائسس ٹیم‘ تشکیل

تھپڑ مارنے

تھپڑ مارنے جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ’کرائسس ٹیم‘ تشکیل

آسکرز ایوارڈز 2023 میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ’کرائسس ٹیم‘ تشکیل دے دی گئی۔

گزشتہ آسکرز ایوارڈز کی تقریب میں ہالی ووڈ اداکار  وِل اسمتھ اور کامیڈین کرس راک کے درمیان تلخ کلامی اور تھپڑ مارنے کے واقعے کو مدِنظر رکھتے ہوئے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے رواں سال 12 مارچ کو لاس اینجلس میں ہونے والے ایونٹ میں اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر لیے۔

 آسکرز کے سی ای او بل کرمر نے ٹائم میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اکیڈمی کے پاس کسی بھی ممکنہ تنازعات سے بچنے کے لیے اس سال ایک پوری ’کرائسس ٹیم‘ ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  اُمید ہے اس آسکرز میں کوئی ناقابلِ یقین واقعہ پیش نہیں آئے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 94 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں امریکی اداکار وِل اسمتھ نے اپنی اہلیہ سے متعلق مذاق کرنے پر میزبان اور کامیڈین کرس راک کو اسٹیج پر جاکر تھپڑ مار دیا تھا اور بدتمیزی بھی کی تھی۔

Advertisement

اس واقعے کی ویڈیو کئی دنوں تک سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی جبکہ  تھپڑ کے واقعے کے بعد وِل اسمتھ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ول اسمتھ کے ہاتھوں تھپڑ کھانے والے کامیڈین واقعے پر بات کرتے ہوئے رو پڑے

تاہم انہوں نے شرمندہ ہوکر سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اکیڈمی اور کرس راک سے خصوصی طور پر معافی مانگی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version