Advertisement

ول کے تھپڑ کی تکلیف اب بھی محسوس ہوتی ہے، کرس راک

ول کے تھپڑ

ول کے تھپڑ کی تکلیف اب بھی محسوس ہوتی ہے، کرس راک

ہالی ووڈ کے نامور کامیڈین ، میزبان اور اداکار کرس راک کا کہنا ہےکہ ول اسمتھ کے تھپڑ کی تکلیف اب بھی محسوس ہوتی ہے۔ 

گزشتہ آسکرز ایوارڈز کی تقریب میں ہالی ووڈ اداکار وِل اسمتھ کی جانب سے تلخ کلامی اور تھپڑ مارنے کے واقعے پر اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کامیڈین کرس راک نے کہاکہ وہ اس واقعے سے مظلوم نہیں بننا چاہتے اور نہ ہی ایسا کبھی ہوگا۔

انہوں نے تھپڑ مارنے کے اس واقعے پر ول اسمتھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ول کی اس حرکت کی سنسناہٹ اب بھی میرے کانوں میں گونجتی ہے۔

کامیڈین نے کہا کہ میں نے فلم ’علی‘ میں باکسر محمد علی کے کردار کے لیے جس فلم کا آڈیشن دیا وہ ول اسمتھ کو دیا گیا، میں ایک زیبرا جبکہ ول شارک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے سے قبل میں ول سے پیار کرتا تھا اور ان کی فلموں کو سپورٹ کرتا تھا لیکن اب سب کچھ تبدیل ہوگیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ول اسمتھ کے ہاتھوں تھپڑ کھانے والے کامیڈین واقعے پر بات کرتے ہوئے رو پڑے

واضح رہے کہ گزشتہ برس 94 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں امریکی اداکار وِل اسمتھ نے اپنی اہلیہ سے متعلق مذاق کرنے پر میزبان اور کامیڈین کرس راک کو اسٹیج پر جاکر تھپڑ مار دیا تھا اور بدتمیزی بھی کی تھی۔

اس واقعے کی ویڈیو کئی دنوں تک سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی جبکہ تھپڑ کے واقعے کے بعد وِل اسمتھ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم انہوں نے شرمندہ ہوکر سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اکیڈمی اور کرس راک سے خصوصی طور پر معافی مانگی تھی۔

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version