ٹام کروز نے ہالی ووڈ اداکاروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا

ٹام کروز نے ہالی ووڈ اداکاروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا
ٹام کروز نے ٹی وی اور فلموں میں اے آئی کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے خلاف بولتے ہوئے ہالی ووڈ اداکاروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
واقعات کے ایک حیران کن موڑ میں، مشہور اے لسٹ اداکار ٹام کروز نے ہالی ووڈ اداکاروں کی ہڑتال کی حمایت کی ہے۔
ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق، اسکرین ایکٹرز گلڈ-امریکن فیڈریشن آف ٹیلی ویژن اور ریڈیو آرٹسٹس اور الائنس آف موشن پکچر اینڈ ٹیلی ویژن پروڈیوسرز (AMPTP) کے درمیان زوم مذاکراتی سیشن کے دوران، ٹام کروز نے شرکت کی۔
اس موقع پر اداکار نے ٹی وی اور فلم اسٹریمنگ کے دور میں مصنوعی ذہانت (AI) کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے خلاف جذباتی انداز میں بات کی۔
خیال رہے کہیہ مشترکہ ہڑتال ایک اہم واقعہ ہے، جو چھ دہائیوں میں پہلی بار ہے کہ اداکار اور اسکرین رائٹرز دونوں اس طرح متحد ہوئے ہیں۔
ہڑتال میں ٹام کروز کی شمولیت کا انڈسٹری پر گہرا اثر پڑا ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے ان کی نئی فلم “مشن: امپاسبل” کے ساتھ ساتھ دیگر ہائی پروفائل پروجیکٹس کی تیاری بھی رک گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

