جانی ڈیپ ہوئے تنقید کا شکار

جانی ڈیپ ہوئے تنقید کا شکار
ہالی ووڈ ویمپائرز کے بڈاپسٹ شو کے بعد، ان کا سلوواکیہ کنسرٹ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے جو کہ ہفتے کے روز، وہ پولینڈ میں پرفارم کرنے والے تھے۔
اداکار جانی ڈیپ اس ہفتے کے شروع میں بوڈاپیسٹ میں اپنے بینڈ ہالی ووڈ ویمپائر کے ساتھ پرفارم کرنے والے تھے۔ تاہم، ‘غیر متوقع حالات’ کی وجہ سے شو کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔
بعدازاں اس گروپ کا سلوواکیہ میں بھی ایک شو تھا لیکن اسے بھی منسوخ کر دیا گیا۔ جمعرات کو انسٹاگرام پر ہالی ووڈ ویمپائرز نے پوسٹ جاری کرتے ہوئے مقام کو عوام کے غیر محفوظ بتایا اور کنسرٹ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب شائقین کی جانب سے کنسرٹ کی منسوخی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اداکار جانی ڈیپ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تاہم کنسرٹ کی منصوخی کے کچھ ہی دیر بعد اداکار کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں وہ نشہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
شو کی منسوخی نے شائقین میں ہالی ووڈ ویمپائرز کی مستقبل کی پرفارمنس کے بارے میں شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے مزید مایوسی سے بچنے اور اپنے مداحوں کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے بینڈ اور انتظامیہ سے شفافیت کی امید ظاہر کی۔
علاوہ ازیں شائقین ہالی ووڈ ویمپائرز اور جانی ڈیپ کی جانب سے صورتحال پر روشنی ڈالنے کے لیے کسی بھی سرکاری بیان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/hollywood/2023/07/406631/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/hollywood/2023/07/406631/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

