شادی کی سالگرہ کے موقع پر جسٹن بیبر کا اپنی اہلیہ سے اظہار محبت

شادی کی سالگرہ کے موقع پر جسٹن بیبر کا اپنی اہلیہ سے اظہار محبت
ہالی ووڈ کے معروف جوڑوں میں سے ایک، جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر، 2023 میں اپنی شادی کی پانچویں سالگرہ منارہے ہیں۔
جسٹن اور ہیلی نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی پانچویں سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے کچھ خاص کوششیں کیں ہیں۔
29 سالہ کینیڈین گلوکار جسٹن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت اہلیہ ہیلی کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیار بھرا پیغام لکھا۔
نہ صرف جسٹن بلکہ ہیلی نے بھی اپنے شوہر کے بارے میں اپنے جذبات کو شیئر کرنا یقینی بنایا۔ اس نے اس دن کو یادگار بنانے کے لیے ان کی تصاویر کا مجموعہ بھی پوسٹ کیا۔
سال 2010 میں، جسٹن نے پہلی بار ہیلی سے اپنے ایک کنسرٹ میں بیک اسٹیج ملاقات کی جس کے بعد یہ جوڑی آن اینڈ آف ریلیشن شپ میں تھی لیکن وہ 2018 میں دوبارہ ملے۔
لوگ حیران رہ گئے جب انہیں معلوم ہوا کہ جسٹن اور ہیلی دوبارہ ایک ساتھ ہو گئے ہیں اور اسی سال، ان کی منگنی ہو گئی، اور بالآخر، انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
جس کے بعد اس جوڑے نے 13 ستمبر 2018 کو نیویارک میں ایک خفیہ عدالتی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے اور تب سے اب تک مسٹر اور مسز بیبر اکثر اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک دوسرے کے لیے پیار بھرے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/hollywood/2023/09/318408/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/hollywood/2023/09/318408/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News