فلسطین کی حمایت کرنا گیگی حدید کو مہنگا پڑگیا، جان سے مارنے کی دھمکی

فلسطین کی حمایت کرنا گیگی حدید کو مہنگا پڑگیا، جان سے مارنے کی دھمکی
فلسطین کی حمایت کرنے پر گیگی حدید اور ان کے اہل خانہ کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادرے کے مطابق معروف ماڈل نے حالیہ دنوں میں اسرائیل اور فلسطین کے جاری تنازعے کے متعلق سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا اور فلسطینی عوام کے حق میں بات کی تھی۔
اس سوشل میدیا پوسٹ کے بعد سے گیگی حدید اور ان کے خاندان کو مختلف ذرائع سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
اس حوالے سے جاری رپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی خدشات کی پیش نظر معروف ماڈل سمیت ان کے گھروالوں نے مجبوراً اپنے موبائل فون نمبرز تبدیل کرلئے ہیں۔
اس کے علاوہ گیگی حدید کے والد جان سے مارنے کی دھمکیوں کے سلسلے میں ایف بی آئی کے پاس جانے پر غور کر رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/hollywood/2023/10/521631/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/hollywood/2023/10/521631/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News