Advertisement

سوفی ٹرنر اور جو جونس اپنے بچوں کی ایک ساتھ پرورش کرنے پر رضامند

سوفی ٹرنر

سوفی ٹرنر

ہالی ووڈ کے معروف گلوکار جو جونس اور اداکارہ سوفی ٹرنر کی طلاق کے بعد دونوں نے اپنے بچوں کی ایک ساتھ پرورش کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سوفی ٹرنر اور جو جونس نے طلاق کے لئے اپنی باہمی رضامندی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد دونوں نے اپنا مشترکہ بیان بھی جاری کیا تھا۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ طلاق کے بعد دونوں کے درمیان اپنے بچوں کی تحویل کے حوالے سے  کچھ مسائل تھے جس پر قانونی کارروائی جاری تھی تاہم اس معاملے پر اب قانونی طور پر اتفاق ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوفی ٹرنر اور جو جونس کی جانب سے مشترکہ طور پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں اپنے بچوں کی ایک ساتھ پرورش کرنے کے لئے رضامند ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق دونوں نے اپنے مشترکہ بیان میں اپنے دونوں بچوں کی تحویل کے متعلق ہونے والے معاہدے پر روشنی ڈالی اور بتایا ہے کہ وہ اپنی دونوں بیٹیوں کی پرورش میں ایک دوسرے کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کریں گے ۔

Advertisement

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ عارضی ہے جو کہ آئندہ چند ماہ تک لاگو رہے گا۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سوفی ٹرنر اور جو جونس کی طلاق کے بعد اداکارہ نے اپنی بیٹیوں کی تحویل کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی ۔

 سوفی ٹرنر گیم آف تھرونز میں اپنے کردار کے لیے بہت مشہور ہیں جبکہ جو جونس نے اپنے بھائیوں کے ساتھ پاپ بینڈ اور ڈزنی چینل کی سیریز کے ذریعے اپنا نام بنایا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/hollywood/2023/10/981483/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/hollywood/2023/10/981483/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جو جونس نے سوفی ٹرنر کے ساتھ طلاق کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کردی
فلسطین کی حمایت کرنا گیگی حدید کو مہنگا پڑگیا، جان سے مارنے کی دھمکی
ڈزنی کی جادوئی دنیا کے 100 سال مکمل ہونے پر شاندار نمائش کا انعقاد
ہالی ووڈ اداکاروں کی ہڑتال تاحال جاری رہنے کا امکان
ہالی ووڈ رائٹرز کی اسٹوڈیوز کے ساتھ نئے معاہدے کی توثیق
انجلینا جولی کی نئی فلم کی پہلی جھلک بنی صارفین کی توجہ کا مرکز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version