Advertisement

وائٹ ساس ’میکرونی‘ بنانے کا طریقہ

وائٹ ساس میکرونی

اجزاء:

ایک پاؤ چکن،

ا سے 2 گاجریں،

2 ہری مرچیں،

Advertisement

آدھا کلو میکرونی،

2 کپ دودھ،

1 چمچ مکھن،

1 چمچ چیز،

4 چمچ مایونیز،

1 کپ دہی،

Advertisement

سویا ساس، چلی ساس،

سرکہ،

3 کپ آئل،

گرم مصالحہ (پاؤڈر)،

پیاز،

ٹماٹر۔

Advertisement

ترکیب:

٭ پیاز، ٹماٹر، گاجر اور ہری مرچ کو کاٹ کر رکھ لیں۔

٭ چکن کو دھو کر کچھ دیر نمک لگا کر رکھیں اور پھر اسے ابال لیں۔

٭ سب سے پہلے دودھ کو ابالیں، پھر اس میں آئل ڈال کر 3 سے 5 منٹ پکائیں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز اور پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح پکائیں جب تک پیاز فرائی ہو جائے۔

٭ میکرونی کو اُبال کر رکھ لیں۔

٭ اب اس میں مکھن، دہی، مایونیزاور 4 کپ پانی ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔

Advertisement

٭ پھر اس میں گاجر، ہری مرچ، سویا ساس، چلی ساس اور میکرونی ڈال کر 15 منٹ کیلئے دم دے دیں۔

نوٹ

جب بھی وائٹ ساس میکرونی پکائیں، اس میں سب سے پہلے دودھ اور آئل کو ایک ساتھ پکائیں اور پھر اس میں پیاز کو ڈالیں اور بھونیں تاکہ پیاز کا ذائقہ دودھ کے ساتھ مکس ہو جائے اور جب ساس بنے تو دودھ خود بخود گاڑھا ہو جائے تاکہ یہ کھانے میں تھوڑی سی سخت محسوس ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیخ کباب بنانے کا انتہائی آسان طریقہ جان لیں۔۔۔
'جھینگا بریانی' بنانے کی یہ ترکیب آپکو ضرور پسند آئے گی
چکن تکہ پیزا اب خود گھر میں بنائیں!
چکن قیمہ پکوڑے کی یہ ترکیب آپکو ضرور پسند آئے گی
مزیدار مصالحے والی میکرونی گھر میں بنائیں
ناریل کا ’حلوہ‘ بنائیں اور اس موسم کا لطف اٹھائیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version