آج شام کی چائے کیساتھ ’چائنیز سموسے‘ بنائیں

آج شام کی چائے کیساتھ ’چائنیز سموسے‘ بنائیں
شام کی چائے میں ہمیشہ کچھ اچھا اور چٹ پٹا کھانے کا دل کرتا ہے اور اگر موسم سردی کا ہو تو بات ہی کچھ اور ہو جاتی ہے۔
ٹھنڈ کی شام مین چائے کے ساتھ آج آپ بنائیں چائنیز سموسے ، ترکیب حاضر ہے۔
چائنیز سموسے
اجزاء:
چکن بون لیس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا کلو
انڈے۔۔۔۔۔۔۔۔۔پانچ عدد (ابال لیں)
سموسے کی پیٹیاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت
دودھ۔۔۔۔۔۔۔۔دیڑھ کپ
آلو۔۔۔۔۔۔۔چار عدد
نمک اور کالی مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ ذائقہ
گھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیپ فرائی کے لئے
ترکیب:
ایک دیگچی میں آلو اور چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈال دیں۔
ساتھ ہی نمک اور کالی مرچ شامل کردیں اور دودھ ڈال کر اتنا پکائیں کہ دودھ خشک ہوجائے جبکہ آلو اور چکن گل جائے۔
اب اس آمیزے کو اچھی طرح ملا لیں اور انڈوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: سموسے کھانا صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار
اب یہ آمیزہ پٹی پر رکھیں اور سموسے بنا لیں۔
گھی ایک کڑاہی میں گرم کرلیں اور سموسے ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک تل لیں اور املی یا پودینے اور دہی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

