چکن تکہ پیزا اب خود گھر میں بنائیں!

چکن تکہ پیزا اب خود گھر میں بنائیں!
کیا آپ چکن تکہ پیزا بنانے کی ترکیب جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
اجزاء
خمیر 1 کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
چینی 1 کھانے کا چمچ
کوکنگ آئل 2 کھانے کے چمچ
میدہ 3 کپ
نیم گرم پانی گوندھنے کے لئے
اب میدہ میں سب چیز مکس کر کے گوندھ لیں اور 15 سے 20 منٹ کے لئے رکھ دیں۔
چکن تکہ
چکن بون لیس آدھا کلو
کوکنگ آئل 2 چمچ
دہی 2 کھانے کے چمچ
چکن تکہ مصالحہ 2 کھانے کے چمچ
ترکیب
ان سب چیزوں کو مکس کر کے تھوڑی دیر کے لئے میرینیڈ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
ایک پین میں زرا سا تیل ڈال کر لہسن کے جوے ڈالیں، اس کو بھونیں اور پھر اس میں چکن ڈال کر بھون لیں اب س کو پکنے رکھ دیں۔ 5 سے 7 منٹ میں یہ گل جائے گی تو چولہے سے اتار لیں۔
اوون پری ہیٹ کر لیں۔ اب میدے کا پیڑا بیل لیں، اس پر کانٹے سے نشان ڈال لیں، اس کے بعد اس پر پیزا ساس لگائیں، پھراس پر موزریلا چیز ڈالیں۔
اب اس پر سلائس کی ہوئی پیاز، شملہ مرچ، اور چکن کے ٹکڑے ڈال دیں اور اس کے اوپر اوریگانو ڈالیں۔
اس پر دوبارہ موزریلا ڈالیں، پھراس کے اوپر اور اوریگانو ڈال دیں، اب اس کو اوون میں 10 سے 12 منٹ کے لئے بیک ہونے رکھ دیں۔
آپ کا لذیذ چکن تکہ پیزا تیار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News