‘جھینگا بریانی’ بنانے کی یہ ترکیب آپکو ضرور پسند آئے گی

‘جھینگا بریانی’ بنانے کی یہ ترکیب آپکو ضرور پسند آئے گی
آج ہم آپکو ‘جھینگا بریانی’ بنانے کی نہایت ہی آسان ترکیب بتانے جارہے ہیں جو آپکو ضرور پسند آئے گی۔
ترکیب
ایک دیگچی میں ½ کپ تیل ڈال کر گرم کریں پھر ان تمام گرم مصالحوں (1 عدد بڑی الائچی، بادیان کا پھول اور دار چینی، لانگ 3 عدد، ہری الائچی 2 عدد، ثابت کالی مرچ اور زیرہ ½ چمچ، 2 تیز پتّے) کو اس میں ڈال کر کے 1 چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ اور 1چمچ پسی ہوئی ہری مرچ شامل کر کے ہلکا گولڈن کریں۔
اب 3 عدد ٹماٹروں کو کاٹ کر یا پیس کر ڈالیں، اسکے بعد 1 چمچ لال مرچ، 1چمچ دھنیا، 1 چمچ زیرہ پاؤڈر، ½ چمچ ہلدی اور حسبِ ذائقہ نمک شامل کر کے اچھے سے بھون لیں۔
ٹماٹر گُھل جائیں اور تیل اوپر آجائے تو اس میں 1 کپ دہی اور ½ کپ فرائی پیاز ڈال کر پھر بھونیں۔
اب آدھا کلو جھینگے اس میں ڈال کر ہلائیں اور 5 منٹ تک ڈھکن لگا کر پکائیں، جب مصالحہ اچھے سے بُھن جائے اور جھینگے پک جائیں تو اس میں اوپر سے 1 چمچ گرم مصالحہ شامل کر کے چولہا بند کردیں۔
اب ابلے ہوئے چاولوں کی پہلے پرت دیگچی میں لگا کر اس کے اوپر فرائی پیاز ڈال کر چھینگے کے مصالحے کی پرت لگائیں، اوپر سے ہرا دھنیا ڈال کر باقی کے چاول بچھا دیں۔
زردے کا رنگ، فرائی پیاز، دھنیا اور گھی اوپر سے ڈال کر 6 سے 8 منٹ چاولوں کو دم پر رکھ دیں، دھواں آنے کے بعد چولہے کو بند کردیں۔
مزیدار جھینگا بریانی تیار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News