Advertisement

شہرقائد میں وبائی امراض میں اضا فہ، 12 ہزار افراد متاثر

Number of patients register in hospitals in Karachi due to different illness

کراچی میں 10 دن کے دوران اسہال اور نمونیا کے 12 ہزار کیسز سامنے آگئے، متاثرین میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔

شہر قائد میں گندگی اور آلودہ پانی کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ شہر بھر میں پیٹ کی بیماریوں اور ہیپاٹائٹس کی وبا پھیلنے لگی ہے۔ تین ہفتوں کے دوران سینکڑوں بچے متاثر ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں 10 دن کے دوران 12 ہزار سے زائد بچے اسہال، نمونیا اور دیگر امراض کا شکار ہوگئے ہیں۔ عید اور بارش کے بعد مریضوں کی تعداد میں 300 گنا اضافہ ہوا۔

10 دنوں میں سول اسپتال کی ایمرجنسی میں 2 ہزار سے زائد بچے لائے گئے جبکہ قومی ادارہ برائے امراض اطفال (این آئی سی ایچ) میں 2 ہزار 8 سو 89 بچے لائے گئے۔

عباسی شہید اسپتال میں 28 سو، لیاری جنرل اسپتال میں 14 سو اور سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں ڈھائی ہزار سے زائد بچے لائے گئے۔

Advertisement

این آئی سی ایچ کے سربراہ ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق بارش اور عید الاضحیٰ کے بعد یومیہ ڈیڑھ سو کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد ایسی صورتحال ہوتی ہے لیکن کراچی میں گندگی اور کچرے نے بیماری میں مزید اضافہ کیا۔ سیوریج کے پانی کی نکاسی کا نہ ہونا، کچرے اور گندگی کے ڈھیر بچوں میں ڈائریا اور گیسٹرو کی وجہ بن کر سامنے آئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version