Advertisement

 وزیرصحت پنجاب نے مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کردیئے

Dr. Yasmeen Rashid providing health card

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے گورنمنٹ ٹی بی بلال گنج ہسپتال میں مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا اہل علاقہ کی جانب سے پھولوں کی پتیاں پھینک کرزبردست استقبال کیا گیا۔وزیرصحت نے صحت انصاف کارڈکاونٹرکا بھی دورہ کیا اورلوگوں سے بات چیت کی۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق غربت کی لکیرسی نیچے گرجانے والے طبقہ کوصحت انصاف کارڈتقسیم کئے جارہے ہیں۔

 ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اس ہسپتال میں بیس ہزارسے زائد مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جارہے ہیں، صحت انصاف کارڈ کے اہل افراد کو ٹیلیفون کے ذریعے بھی اطلاع دی جاتی ہے۔

وزیرصحت پنجاب نے یہ بھی کہا کہ صحت انصاف کارڈ کے حامل افراد اپنے سارے خاندان کا سات لاکھ بیس ہزار روپے تک کا مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں جبکہ مریض صحت انصاف کارڈ کے ذریعے سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ پورے پاکستان میں تین سوسے زائد نجی ہسپتالوں سے بھی علاج کروا سکتے ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے بعدرجسٹرڈ معذور افراد اور سوشل سکیورٹی کے رجسٹرڈریٹائرڈ ملازمین میں بھی صحت انصاف کارڈتقسیم کئے جائیں گے۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کوصحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

اس موقع پرسپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خالدنذیروٹو، سی ای اوہیلتھ لاہورڈاکٹرشعیب الرحمن گرمانی، طارق ثناء باجوہ، زبیرنیازی، پروفیسرجاویدچوہدری اورصحت انصاف کارڈ لینے والے سینکڑوں کی تعدادمیں مستحق افرادنے شرکت کی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
ورزش نہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
مرد یا خواتین؛ کون زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرتا ہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version