Advertisement

پنجاب سمیت ملک بھرمیں ڈینگی کےوارجاری

ڈینگی

پنجاب میں ڈینگی کےجان لیوا حملے جاری،فیصل آبادکےالائیڈ ہسپتال میں زیر علاج ایک اور مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپتال انتظامیہ کاکہناہے کہ رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 162ہوگئی، متاثرہ مریض احمد مجتبہ تاندلیانوالہ کا رہائشی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کامزید کہناتھا کہ رواں سال ڈینگی وائرس کے باعث 2 مریض جاں بحق  ہوئے۔

گزشتہ روزراولپنڈی میں مزید دوافراد ڈینگی وائرس کےباعث جاں بحق ہوگئے۔ڈینگی کا شکارطلحہ اور گل محمد ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ دونوں متاثرین کا تعلق اسلام آباد سےتھا۔ راولپنڈی میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی۔

پنڈی بھٹیاں میں گزشتہ روزڈینگی کا ایک اور مریض سامنے آگیا ۔ نواحی گاوں ٹھٹھہ ملیاں کے رہائشی مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کےبعدضلع میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 20 ہوگئی۔

Advertisement

شہریوں کاکہناہے کہ ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ ہیلتھ نے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔ شہریوں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ علاقہ میں فوری اسپرے کروائےجائیں۔

سندھ میں ڈینگی سے 24 گھنٹوں کے دوران 235 افراد متاثرہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں سندھ میں دو ہزار930 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جس میں دو ہزار723 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

 کراچی میں رواں سال 5ہزار766 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔ کراچی سمیت سندھ بھرمیں یہ تعداد 6ہزار147 ہوگئی۔

رواں سال ڈینگی سے نارتھ کراچی کی رہائشی 20 سالہ لڑکی جاں بحق ہوئی جس کو گزشتہ ہفتہ نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

گزشتہ روزڈینگی کامریض ژوب سے کوئٹہ لایاگیا۔ جس کے بعدشہرمیں ڈینگی کےشکار اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد چارہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version