Advertisement

ایڈز کا پھیلاؤ، حکومت کا آٹو ڈس ایبل سرنجیں استعمال کرنے کا فیصلہ

Dr zafar mirza on aids day

وزیر اعظم کے معاون خصوصی  برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں کہ آئندہ سال کے وسط سے ملک کے تمام نجی اسپتالوں میں آٹو ڈس ایبل ٹیکے استعمال ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایڈرز کے روک تھام کے لیے آٹو ڈس ایبل ٹیکے متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت استعمال شدہ ٹیکوں پر مکمل پابندی لگانے کے لیے حکمت عملی تیار  کر لی گئی ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ استعمال شدہ ٹیکوں کا متبادل لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت آٓئندہ سال کے وسط میں ملک کے تمام نجی اسپتالوں میں آٹو ڈس ایبل ٹیکے استعمال ہوں گے، سال 2023 سے سکریننگ کے بغیر انتقال خون پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

یاد رہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی حامل یہ  سرنجز ایک بار استعمال کے بعد قابل استعمال نہیں رہتیں، آٹو ڈس ایبل سرنجز کا استعمال اس حکومت کی جانب سے بڑا اقدام ہے جبکہ ٹیکے کے صنعتکاروں، امپورٹرز اور ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

لاڑکانہ میں ایڈز کے کیسز سامنے آئے تو حکومت نے تمام سیاسی اختلافات بھلا دیئے تھے، ایڈز کے معاملے پر وفاق اور صوبائی حکومت  نے ملکر کام کیا گیا معاملے کی تحیقیقات میں سامنے آیا کہ استعمال شدہ سرنجیں ایڈز کا سبب بنیں ستر فیصد بیماریاں استعمال شدہ سرنجوں کے باعث پھیلتی ہیں،انڈس اسپتال کراچی کے ساتھ ملکر جامعہ منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، پاکستان میں بلڈ ٹرانسفیوژن سروس کا انعقاد کیا جائیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version