Advertisement

سول اسپتال کراچی میں مریضوں سے باہر سے دوائیں منگوانے پر پابندی

سول اسپتال کراچی

سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر خادم قریشی  نے مریضوں کی سہولت کے لیے بڑا فیصلہ  کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ (ایم ایس )ڈاکٹر خادم قریشی   نے مریضوں سے باہر سے دوائیں منگوانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس ضمن میں سول اسپتال کراچی کے تمام شعبہ جات کو سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر خادم قریشی  کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سول اسپتال کی مرکزی فارمیسی میں دواؤں کا 70فیصد اسٹاک موجود ہے جبکہ  بقیہ مطلوبہ 30فیصد ادویات کے لئے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔

سرکلر میں مزید کہا گیا کہ ادویات باہر  سے منگوانے والے ڈاکٹروں اور اسٹاف کے خلاف  سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement

اس حوالے سے ایم ایس  ڈاکٹر خادم قریشی نے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ویجلینس ٹیمیں  بھی تشکیل دی ہیں۔

ڈاکٹر خادم قریشی نے کہا کہ سول اسپتال میں تمام زیر علاج اور او پی ڈی میں آنے  والےمریضوں کومفت ادویات کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹینڈر کے عمل میں تاخیر کے باعث ادویات کا بحران سامنے آیا تھا۔ٹینڈ ر جاری کرنے والے اسٹاک ہولڈرز طریقہ کار کو بہتر بنائیں۔

ڈاکٹر خادم قریشی نے کہا کہ کسی قسم کی ادویات موجود نہ ہوں تو فوری طور پر ایم ایس آفس سے رابطہ کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version