Advertisement

کورونا وائرس: پاکستان میں پھیلنےکےخطرات بڑھنے لگے

کرونا وائرس

کرونا وائرس، پاکستان میں کرونا وائرس پھیلنےکےخطرات بڑھنے لگے ہیں جس کے لئے ملک بھر کے ایئرپورٹ میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر ہیلتھ ڈیسک قائم کردیا گیا ہے اور اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ایئرپورٹس پر موجود وزارت صحت کے کاونٹرز پر تمام ضروری سہولیات اور بھرپور معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب وفاقی مشیر صحت کی ہدایت پر چین سے پاکستان آنے والے مسافروں کی پاکستانی ایئرپورٹس پر اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جمعرات کے روز چین سے لاہور آنے والی فلائٹ کے مسافروں کو تھرمل انفراریڈ اسکینر کے ذریعے اسکرین کیا گیا۔

دوسری جانب سی اے اے ذرائع کے مطابق تھائی ائیر، ملائیشیا اور چائناسدرن کی پروازیں بند کی گئی ہیں،اور اب ان پروازوں کا نیا شیڈول ایک ہفتے کے بعد جاری کیا جائے گا۔

Advertisement

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ چین جانے والی پروازوں کی روانگی 30 جنوری تک بند رہے گی۔

خیال  رہے کہ  چین کے صوبے وہ ہان میں خطرناک کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا وفاقی وزارت صحت نے ڈیزیز سرویلینس ڈویژن کو ہائی الرٹ کردیا سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کو بھی کرونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

ادارہ صحت کے مطابق این سی او وی 2019 کا تعلق کرونا وائرس فیملی سے ہے۔ چین میں کرونا وائرس مچھلی اور گوشت منڈی جانے والے افراد کو لاحق ہوا۔ وائرس متاثرہ جانور یا حاصل شدہ غذا سے انسان کو منتقل ہوتا ہے۔ یہ وائرس متاثرہ انسان سے دوسرے کو باآسانی منتقل ہو سکتا ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ اس وائرس کی علامات میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری ہونا ہے۔ کرونا وائرس انسان کے پھیپڑوں کو شدید متاثر کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version