کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے جامع منصوبہ بندی

قومی صحت کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
آج اسلام آباد میں کورونا وائرس ایمرجنسی کور گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہوائی اڈوں پر ذاتی طور پر سکریننگ سسٹم کی نگرانی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مسئلے سے نمٹنے کےلئے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں اور اس حوالے سے ہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق صورتحال کی نگرانی کےلئے وزارت صحت میں ایک ہنگامی اقدامات سیل قائم کیاگیاہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ کیسز کے حوالے سے ہسپتالوں میں الگ وارڈز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے صوبوں کے تعاون سے جامع اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک پاکستان میں کوروناوائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
دوسری جانب سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق کہا گیا ہے کہ خود کو اور دوسروں کو بچانے کیلئے تدابیر اختیار کریں اور استعمال کے بعد ٹشو پیپر کو مناسب طریقے سے ضائع کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News