Advertisement

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

کورونا وائرس

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی ڈویژن کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں ایک مشترکہ نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر تمام بین الاقوامی پروازیں دو ہفتے کے لئے معطل کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پروازوں پر پابندی آج رات آٹھ بجے سے آئندہ ماہ کی چار تاریخ تک نافذالعمل رہے گی۔

تاہم انہوں نے کہا کہ اس دوران سفارتکاروں کی پروازیں اور مال بردار بحری جہازوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان کوروناوائرس کی وباء سے متعلق معلومات کے تبادلے کیلئے لائحہ عمل وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4046 مشتبہ کیسز میں سے 534 میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے دس کا تعلق اسلام آباد، 104کا پنجاب، 259 کا سندھ، 27کا خیبرپختونخوا، 103 کا بلوچستان، 30کا گلگت بلتستان اور ایک کا آزاد جموں وکشمیر سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام داخلی مقامات پر چودہ لاکھ افراد کی سکریننگ کی گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 13,991 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ اب ملک کے تمام صوبوں میں ایسی لیبارٹریاں موجود ہیں جہاں کرونا وائر س کے ٹیسٹ کرائے جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اس قسم کی مزید لیبیارٹریاں قائم کی جائیں گی۔

ہنگامی امدادی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے امید کا اظہار کیا ہے کہ قوم اور سول اور ملٹری قیادت مشترکہ کوششوں کے ذریعے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے میڈیا سمیت تمام فریقوں پر زور دیا کہ اس عالمی وباء پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

چیئرمین نے عوام پر زور دیا کہ خوف وہراس پھیلانے سے گریز کریں اور ملک میں کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی اقدامات پر عمل کریں۔

Advertisement

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ چین سے بیس ہزار ٹیسٹنگ کٹس موصول ہو چکی ہیں جو قومی ادارہ صحت کو فراہم کردی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version