کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں تمام ادارے ایک ہی پیج پرہیں، یاسمین راشد

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں تمام ادارے ایک ہی پیج پرہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے رات گئے مئیوہسپتال کادورہ کیا اور مئیوہسپتال کے کوروناوائرس آئیسولیشن وارڈمیں دستیاب طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔
اس موقع پر سی ای اومئیوہسپتال پروفیسراسداسلم خان اورطاہرخلیل نے وزیرصحت کوکوروناوائرس آئیسولیشن وارڈمیں مریضوں کی طبی سہولیات بارے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پرک ہسپتالوں میں کوروناوائرس آئیسولیشن وارڈزکادورہ کرکے انتظامات کاجائزہ لیاجارہاہے۔
ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ بھی کہا کہ کوروناوائرس آئیسولیشن وارڈزمیں داخل مریضوں کاخاص خیال رکھاجارہاہے جبکہ مئیوہسپتال لاہورکے کوروناوائس آئیسولیشن وارڈزکے انتظامات تسلی بخش ہیں۔
کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں تمام ادارے ایک ہی پیج پرہیں، کوروناوائس کوشکست دے کررہیں گے۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ
پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا،4 روز قبل دبئی سے لاہور آنے والے ایک مسافر نے شبہ ہونے پر ٹیسٹ کرایا، نجی لیبارٹری نے مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق کی تھی۔
دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 تین ہفتوں کے لیے لگائی گئی ہے جس کے تحت تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے جب کہ اساتذہ کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔
پنجاب میں تمام پارکس، تفریحی مقامات اور چڑیا گھر کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ 4 یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر بھی پابندی ہو گی تاہم گھروں کی چار دیواری میں شادی بیاہ کی تقریبا کی اجازت ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

