Advertisement

کیا پاکستان میں کورونا وائرس ٹیسٹ کا معیار درست ہے؟

ابوظہبی

پاکستان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا معیار کیا ہے اور واقع یہ ٹھیک ہے یا نہیں اس پر اب سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موصول دستاویزات میں وفاقی دارالحکومت میں 24 اپریل کو کورونا کے مبینہ مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور یہ ٹیسٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں ہوا تھا۔

26 اپریل کو لیبارٹری سے آنے والی رپورٹ میں مبینہ متاثرہ مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور ساتھ ہی مبینہ متاثرہ مریض کے اہلخانہ کا بھی اس دوران ٹیسٹ کیا گیا، جو کہ منفی آیا تھا۔

دستاویز میں 27 اپریل کو مبینہ متاثرہ مریض کا دوبارہ ٹیسٹ ملک کے معروف پیتھالوجی ہسپتال سے کروایا گیا تھا جبکہ 28 اپریل کو اہلخانہ کو موصول ہونے والی رپورٹ میں بتایا کہ مبینہ متاثرہ مریض کا ٹیسٹ رزلٹ منفی آیا ہے اور ان 4 روز تک مریض اپنے گھر میں سیلف آئیسولیشن میں رہ رہا تھا۔

خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل 4 روز تک مبینہ متاثرہ مریض اور اہلخانہ ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا رہے جبکہ کل بھی پمز ہسپتال کی ٹیم آئی اور انہوں نے مریض کو ساتھ لے جانے کا کہا تھا۔

Advertisement

خاندان ے فرد نے  بتایا کہ جب ان کو مبینہ متاثرہ مریض کی  منفی رپورٹ  دکھائی گئی پھر بھی ماننے سے انکار کیا اور اہلخانہ کے بار بار احتجاج کے بعد پمز اسپتال کی ٹیم واپس چلی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version