کراچی میں کورونا کے مریض بڑھنے لگے

کراچی میں کورونا کے مریض کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی اور حکام کی جانب سے آئسولیشن انتظامات بھی کم پڑگئے ۔
سرکاری طور پر صرف 12 سو مریضوں کے لیے آئسولیشن کے انتظامات کیے گئے ،بول نیوز نے محکمہ صحت سندھ کی آئسولیشن وارڈ اور قرنطینہ کی تفصیلات حاصل کر لیں ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق ضلع شرقی میں چارسو59کیسزرپورٹ ہوگئے ،جنوبی میں 4 سو 53 اور وسطی میں 3 سو 27 افراد بیمارپڑگئے جبکہ غربی میں 170افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
تمام ڈی سیز وائرس کے خلاف لڑائی میں مدد کریں، مراد علی شاہ
ضلع غربی میں مریضوں کو آئسولیٹ کرنے کا کوئی سرکاری انتظام نہیں کیا گیا ہے جبکہ پٹھان کالونی میں بلدیہ عظمیٰ کا 50 بستروں کا اسپتال وقف تو کیا گیا لیکن تاحال آئسولیشن کے انتظامات نہ ہو سکے۔
جنوبی کے پاس صرف 2 سو 66 مریضوں کے آئسولیشن کے انتظامات ہیں، لیاری جنرل اسپتال میں 98،سول اسپتال میں 68 ، جناح اسپتال میں ایک سو بستر مختص ہیں جبکہ ضلع وسطی میں صرف 70 مریضوں کے لیے آئسولیشن بستر وں کا بندوبست ہے اور ان میں لاکھانی اسپتال کے 50 اور لیاقت آباد جنرل اسپتال کے 20 بستر شامل ہیں ۔
ملیر میں ایک سو 88 بستر کا انتظام موجود ہے جبکہ گڈاپ اسپتال میں ایک سو 88 ۔۔ دمبا گوٹھ میں70۔۔ سعود آباد میں12 بستر رکھے گئے ہیں اور کورنگی میں صرف 44 بستر آئسولیشن کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 14 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 181 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 8646 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق آج سندھ میں کورونا سے 5 اور خیبرپختونخوا میں کورونا سے 7 جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں کرونا سے 1،1 اموات ہوئی جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 181 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 61 ، بلوچستان میں 5 ، خیبرپختونخوا میں 67 ، اسلام آباد میں 3، گلگت بلتستان میں 3 ، پنجاب میں 42 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا 5 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

