Advertisement

سورج کی شعائیں کورونا وائرس کو ختم کردیتی ہیں، تحقیق

کورونا وائرس

امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سورج کی شعائیں کورونا وائرس  کو ختم کردیتی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ سرکاری سائنسدانوں کی تحقیق سے موسم گرما میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس بریفنگ میں ایک وفاقی عہدیدار تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ سورج کی روشنی ، گرمی اور نمی سخت سطحوں اور ہوا میں کورونا وائرس کو کمزور کرسکتی ہے۔

محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈائریکٹوریٹ کے قائم مقام سربراہ ، ولیم برائن نےاسے ’ ابھرتے ہوئے نتائج‘ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا تحقیق سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تھوک کے قطرہ میں موجود کورونا وائرس اندرونی اور خشک حالتوں میں بہترین طور پر زندہ رہتا ہے، تاہم گرم موسم اور نمی میں وہ جلد مرجاتا ہے۔

Advertisement

برائن نے مزید کہا کہ   ہمارا آج تک کا سب سے حیرت انگیز مشاہدہ  ہے کہ  شمسی روشنی  وائرس  کو  ہوا میں  اور سطح پر دونوں جگہ ہلاک کردیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ہی  اثر ہم نے درجہ حرارت اور نمی دونوں کے ساتھ بھی دیکھا ہے ، جیسے جیسے درجہ حرارت اور نمی میں اضافہ ہوتا ہے  ویسے ویسے وائرس کمزور پڑتا جاتا ہے۔

تاہم تحقیقاتی رپورٹ دیگر سائنسدانوں کے تجزیے کے لیے فی الحال جاری نہیں کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version