Advertisement

سندھ میں 9 مقامات پر کورونا ٹیسٹ کی سہولیات موجود ہیں

سندھ

صوبہ سندھ میں 9 مقامات پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات موجود ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے 9 مقامات پر ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ  عوام کراچی میں 7 اسپتالوں جبکہ سندھ بھر میں 9 اسپتالوں میں ٹیسٹ کروا  سکیں گے۔

کراچی میں انڈس اسپتال  کراچی ، ڈاو یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس ، ایس آئی یو ٹی کراچی، سول اسپتال کراچی، ضیاء الدین اسپتال کراچی، پی این ایس شفا کراچی اور چغتائی لیب میں ٹیسٹ کی سہولیات میسر ہیں۔

اس کے علاوہ  لمس حیدرآباد اور  گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز خیرپور میں  بھی ٹیسٹ کی سہولیات میسر ہیں۔

Advertisement

کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر مزدور طبقہ کو ریلیف ملے گا، وزیراعظم

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ  سندھ میں  اب تک یومیہ 2 سو سے زائد مشتبہ افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ  کیے  گئے ہیں جبکہ  مجموعی طور پر 7 ہزار 5 سو 4 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

صوبہ سندھ میں اب تک 7 سو 83  افراد کے ٹیسٹ  کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی کا کہنا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں یومیہ ایک ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے   کٹس خریدی ہیں جس کے بعد ڈاؤ یونیورسٹی میں 10 ہزار ٹیسٹ کرنے کی کھپت موجود ہے۔

انڈس اسپتال  کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس یومیہ 8 سو ٹیسٹ کرنے کی کھپت موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version