Advertisement

آنے والے تین چار ہفتے پاکستان کے لیے تشویشناک قرار

کیسز میں مزید اضافہ

ڈاکٹرظفر مرزا نے آنے والے تین چار ہفتے پاکستان کے لیے تشویشناک قرار دے دیئے ہیں اور کہا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث پاکستان میں 17 اموات ہوئیں جو کہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی  ڈاکٹر ظفر مرزا نے چیف آف آرمی سٹاف کو اس وقت کرونا کےحوالے سے  صورتحال ہے آگاہ کیا ہے اور  بتایا کہ   پاک فوج دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ممکنہ اقدامات کرئے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورنا کے خلاف پاک فوج کا کلیدی کردار ہے لیکن کوارڈینیشن کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتی ہے مگر وفاق اور صوبوں مانتے ہیں کہ ابھی مربوط طریقے سے کام ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کوارڈینیشن میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور پاکستان میں کرونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت  بڑھانے جا رہے ہیں جبکہ رواں ماہ کے آخر تک یومیہ بیس ہزار تک ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھا لیں گے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ہمارا ماننا ہے کہ وفاق اور صوبے ٹیکنیکل طور پر ایک پیج پر ہوں جبکہ صوبائی وزرائے صحت پر مشتمل سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دی گئ ہے لیکن چند دنوں میں رمضان آنے والا ہے۔

Advertisement

  ڈاکٹر ظفر نے بتایا کہ  رمضان میں عبادات کا انتظام کیا جاتا ہے جبکہ تمام علما نے ایک بیس نکاتی اعلامیہ پر اتفاق کیا ہے اور اب اس پر عمل کا وقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والے دن اور ہفتے بہت اہم ہیں اور یہ ہمارا فرض ہے کہ رمضان میں کرونا کے پھیلنے کو روکنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

انہوں  نے بتایا کہ پاکستان میں کرونا کے کیسسز اور اموات بڑھ رہی ہیں، چوبیس گھنٹے میں پاکستان میں 533 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور پاکستان میں اب تک 9749 کیسسز ہوئے ہیں جبکہ مقامی سطح پر کرونا کے پھیلاو 66 فیصد ہو چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version