Advertisement

کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 30 ہزار 941 تک جاپہنچی

corona

ملک بھر میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 30 ہزار 941 تک جاپہنچی ہے جس کے بعد ملک بھر میں 667 افراد جاں بحق جبکہ 8 ہزار  212 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

پنجاب میں 11 ہزار 568 اور سندھ  میں کورونا کے 11 ہزار 480 کیسز سامنے آگئے ہیں، خیبرپختونخوا 4 ہزار 669 اور بلوچستان میں کورونا کے 2 ہزار 17 کیسزر پورٹ ہوئے جبکہ گلگت بلتستان 442 ،اسلام آباد679  اور آزاد کشمیر میں 88 کیسزریکارڈ کئے گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیگئی ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 30 ہزار 941 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1476 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جوکہ 11,568تک پہنچ گئی ہے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دکانیں اور کاروبار بحال

Advertisement

کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ سندھ میں 11480 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 4669 اور اسلام آباد میں 679 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں 2017 گلگت بلتستان میں 442کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔

کمانڈ سینٹر کے مطابق مُلک بھر میں اب تک 8212 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 28 نئی اموات سامنے آئیں جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد667 ہو گئی۔

کمانڈ سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں 11367 ٹیسٹس کئے گئے، ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ 290 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

لاک ڈاؤن کھولنے کے پلان کے تحت محلوں میں چھوٹی دکانوں اور مارکیٹوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی اور سحری کے وقت دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی۔

کھانے پینے کی دکانیں اور میڈیکل سٹورز کے علاوہ تمام کاروبار ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ نشاندہی کردہ ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Advertisement

ملک میں تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version