پاکستان کورونا کی دوا بنانے والے ابتدائی تین ممالک میں شامل

پاکستان بہت جلد کورونا وائرس کی دوا بنانے والے ابتدائی تین ممالک میں شامل ہوجائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان جلد ہی دنیا کے پہلے تین ممالک میں شامل ہوجائے گا جہاں کورونا کی پہلی دوا ریمڈیسویر نہ صرف تیار کی جائے گی، بلکہ پوری دنیا کو برآمد بھی کی جائے گی۔
محکمہ صحت کے ایک اعلیٰ عہدیدار اور ایک فارماسیوٹیکل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان عنقریب اینٹی وائرل دوا ریمڈیسویر کی تیاری کا آغاز کرے گا ، جو ناول کورونا وائرس کے علاج کے لیے استعمال ہوگی۔
فیروزسنز لیبارٹریز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو عثمان خالد وحید نے کہا ہے کہ ریمڈیسویر کی پیداوار رواں ہفتے کے اندر اندر شروع ہو جائے گی۔
دوا کی تیاری سے پاکستان دنیا کے پہلے تین ممالک میں شامل ہو جائے گا جہاں اسے نہ صرف تیار کیا جائے گا بلکہ پوری دنیا میں برآمد بھی کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

