Advertisement

ہوم قرنطینہ ایس او پیز کے نفاذ کا معاملہ

ہوم قرنطینہ

ہوم قرنطینہ ایس او پیز کے نفاذ کے معاملے پر پنجاب نے ایس اوپیز پر وفاق سے رہنمائی مانگ لی ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ایس او پیز کی اصولی منظوری دیدی ہے جبکہ وفاق کی اجازت کے بعد ہوم قرنطینہ کا نفاذ پنجاب میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلی عثمان بزدار کو ایس او پیز پر بریف کیا گیا تھا۔
ہوم قرنطینہ سے متعلق عالمی معیار کے مطابق گائیڈ لائنز فراہم کی جائیں گی،قرنطینہ کے معیار سے متعلق ضروری نکات سے تحریری طورپر آگاہ بھی کیا جائے گا۔

حکومت کی مقرر کردہ ٹیم گھروں میں جا کر قرنطینہ کے معیار کو چیک کرسکیں گی اور بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو 14دن تک زیر نگرانی رکھنا ضروری ہوگا جبکہ ہوم قرنطینہ اپنانے پرشہری کو بیان حلفی دینا ہوگا

Advertisement
حکومت کے قائم کردہ قرنطینہ مراکز اورہوٹل میں جانے کی آپشن دی جائے گی اور 24 گھنٹے میں سیمپل لیکر رپورٹ آجائے گی اور پازیٹو ہونے کی صورت میں قرنطینہ جانا ہوگا۔
متعلقہ اضلاع میں بھیجے جانیوالے کورونا مریضوں کی آمدورفت کیلئے فول پروف طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت سندھ نے بھی ہوم قرنطینہ سے متعلق عوام کو آگاہ کردیا ہے اور بتایا ہے  کہ آپ کو علامات ہیں تو خود ٹیسٹ کروالیں اور جو گھر میں آئسولیشن میں رہنا چاہتا ہے اس کی گھر پولیس نہیں جائے گی۔

انہوں نےکہا کہ کسی کے ساتھ زور زبردستی نہیں کی جائے گی، جب ٹیسٹ پازیٹیو آئے تو خود آئسولیشن سینٹر چلے جائیں۔

صوبائی وزیر صحت کا ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ آپ کا حق ہے کہ آپ کس طرح علاج کرانا چاہتے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس آپ کے گھروں پر نہیں آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہ زبردستی کر رہے ہیں اور نہ ہی کرنا چاہ رہے ہیں اور نا ہی ضلعی انتظامیہ اور حکومت آپ کے ساتھ زبردستی نہیں کرے گی۔

Advertisement

علاج کے سلسلے میں آپ اپنی مرضی چلائیں کیونکہ لوگ ٹیسٹ اس لئے نہیں کروارہے ہیں کہ انھیں زبردستی آئسولیشن سینٹر لیجائیں گے جو کہ ایسا نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version