Advertisement

کورونا کے مریضوں کی تعداد 19000 سے تجاوز کر گئی

پاکستانی ڈاکٹر نعیم خالد

ملک میں کورونا وائرس کے مزید280 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 19000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج  مزید 280 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں اسلام آباد میں 28 اور  پنجاب میں 252 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 19000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 7102 ، بلوچستان میں 1172 ، خیبرپختونخوا میں 2907 ،اسلام آباد میں 393 ، گلگت بلتستان میں 356 ، پنجاب میں 7106 اور آزاد کشمیر میں 67 مریض موجود ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل  ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 427 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 7102 ہوگئی ہے۔

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، سی ٹی ڈی سب انسپکٹر سمیت 4 ملزمان گرفتار

Advertisement

دوسری جانب محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مزید 108 نئے کیسز سامنے آئے جسکے ساتھ صوبے میں کرونا سے مثاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار 907 ہوگئ۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 172 ہوگئ۔خیبر پختونخوا میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 728 ہے۔

آج سندھ میں کورونا سے 0 ،پنجاب میں کورونا سے 5 ، بلوچستان میں کورونا سے 0 اور خیبرپختونخوا میں کرونا سے 0 اموات ہوئی جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 440 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 122 ، بلوچستان میں 19 ، خیبرپختونخوا میں 172 ، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 ، پنجاب میں 120 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے آج 4 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 122 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version