Advertisement

کورونا وائرس، جان بچانے والی دوا دریافت کرلی گئی

کورونا وائرس

کورونا وائرس سے پریشان عالمی دنیا کے لیے خوشخبری، کورونا سے جان بچانے  والی دوا دریافت کرلی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے  ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی جان بچانے کے لیے اب تک سب سے اہم پیش رفت ہوئی ہے ، ایک عام دوا کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ اس مرض کے علاج میں موثر ہے۔

برطانیہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مہلک وائرس کے خلاف جنگ میں کم مقدار میں اسٹیرائیڈ کے ذریعے علاج ایک اہم پیشرفت ہے۔منہ یا انجیکشن کے ذریعے سے دی جانے والی اس دوا کا نام ڈیکسامیتھاسون ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوا سے وینٹیلیٹر پرجانے والے مریضوں میں اموات کی شرح 30 فیصد جبکہ آکسیجن استعمال کرنے والے مریضوں میں موت کی شرح 50 فیصد تک کم ہوگئی ہے۔

برطانوی محکمہ  صحت نے اسپتالوں کو یہ دوا استعمال کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

Advertisement

اس دوا کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دوا زیادہ مہنگی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایسی دوا ہے جس کی فراہمی میں یا تیاری میں وقت لگے۔

یہ دوا پہلے سے دنیا بھر میں وافر مقدار میں دستیاب ہے اور پاکستان میں بھی درجنوں کمپنیاں اسے بنا رہی ہیں جو تین سو روپے تک میں باآسانی دستیاب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version