دواؤں کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کی تیاریاں

جولائی سے دواؤں کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کی تیاریاں جاری ہیں۔
ینگ فارمسٹ ایسوسیشن نے سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط میں خدشات کا اظہار کردیا ہے۔
ینگ فارمسٹ ایسوسیشن کا کہنا ہے کہ جون کے مہینے میں دواؤں کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جلد ہی کابینہ سے منظور کر لیا جائے گا۔
درخواست کے مطابق کابینہ میں بتایا جائے گا کہ 2 سے 4 فیصد اضافہ کیا جائے گا مگر اصل میں 50 فیصد اضافہ ہوگا جبکہ کچھ دواؤں کی قیمت نہیں لکھی جائے گی اور مریضوں کو فارما کمپنی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے گا۔
ینگ فارمسٹ ایسوسی ایشن کے مطابق بھارت سے دوائوں کی درآمد بھی بند نہیں کی جائے گی جبکہ 50 بڑی کمپنیوں کو ایف آئی اے کے مقدمات سے بھی بچایا جائے گا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ دواؤں کی قیمتیں بڑھنے کا نوٹیفکیشن آنے کے بعد آفیشلز کو 10 بلین روپے بھی دیے جائیں گے جبکہ ان میں سے کسی عہدے داروں کو ان کے عہدے سے نہیں ہٹایا جائے گا۔
ینگ فارمسٹ ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ فرما کمپنیاں مارکیٹ میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کر دے گیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

