قومی اسمبلی میں کورونا وائرس پر اپوزیشن اظہار خیال

کس جانور سے کورونا وائرس انسانوں میں منتقل ہوا؟؟؟
قومی اسمبلی کے آج منعقد ہونے والے اجلاس میں ملک بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی پیش نظر حکومت اور اپوزیشن پارٹی کی جانب سے اظہار خیال کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے احسان مزاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن وزیراعظم کو کورونا کے خاتمے کے لئے تعاون کی پیشکش کرتی ہے تو وزیراعظم مسترد کردیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک سال پہلے زرداری صاحب نے خبردار کیا تھا کہ ٹڈی دل آرہی ہے لیکن آپ نے توجہ نہیں دی گئی اور اب آپ سے نہ ہی کورونا کنٹرول ہو رہا ہے اور نہ ہی ٹڈی دل کنٹرول ہورہی ہے۔
حکومت کی پشت پناہی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ اس ملک میں ایک وہ اشرافیہ ہے جن کے اپنے پاس جہاز اور ملز ہیں، دوسرا وہ سفید پوش طبقہ ہے جو سارا دن محنت مزدوری میں گزار دیتا ہے اور عمران خان اگر لاک ڈاؤن سخت کرتے تو سفید پوش طبقے کے لئے مشکلات بڑھ جاتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

