Advertisement

چیئرمین این ڈی ایم اے کا وزیراعظم کے ہمراہ دورہ لاہور

چیئرمین این ڈی ایم اے

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے وزیراعظم کے ہمراہ لاہور کے اسپتالوں کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے لاہور کے تین کورونا اسپتالوں کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر چیئرمین این دی ایم اے نے کہا ہے کہ ایکسپو کورونا سینٹر میں 200 کم پریشر والے آکسیجن بیڈز اور 20 ہائی پریشر بائی پیپ بیڈز اور 20 آئی سی یو ونٹیلیٹرز بھی مہیا کیے جائیں گے۔

اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کو 15مزید پورٹیبل ونٹیلیٹرز بھی فراہم کیے جائیں گے جبکہ 25 پورٹیبل ونٹیلیٹرز پہلے ہی بھجوائے جا چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کو 30 کم پریشر آکسیجن بیڈز، 50 ہائی پریشر بائی پیپ اور 20 آئی سی یو ونٹیلیٹرز بھی پی کے ایل آئی کو فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سوشل سیکورٹی ہسپتال کو 20 ہائی پریشر بائی پیپ اور20 لو پریشر آکسیجن بیڈز جبکہ  10آئی سی یو ونٹیلیٹرز بھی سوشل سیکورٹی ہسپتال کو فراہم کیے جائیں گے۔

Advertisement

چیئرمین این ڈی ایم اے نے اپنے دورے کے دوران واضح کیا ہے کہ وہ اسی سلسے میں آئندہ منگل کو کراچی کا بھی دورہ کریں گے، کراچی کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے درکار ضروریات کا جائزہ لیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version