Advertisement

کورونا سے نبرد آزما ہیلتھ کئیر ورکرز کی مدد کیلئے ہیلپ لائن قائم

ہیلتھ کئیر ورکرز

کورونا وائرس سے نبرد آزما ہیلتھ کئیر ورکرز کی مدد  کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی گئی۔

 معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا  نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ  کورونا کے حوالے سے حکمت عملی میں فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ہم نے حال ہی میں ایک جامع سپورٹ  پیکج کا اعلان کیا تھا۔ہم نے کہا تھا بہت جلد ایک ایسی ہیلپ لائن قائم کریں گے جہاں کورونا وائرس سے لڑتے ہیلتھ کئیر ورکر زشکایت درج کرواسکیں گے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ  آج سے یہ ہیلپ لائن اپنا کام شروع کر دے گی۔ہیلپ لائن کا مرکز این سی او سی ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ  ہیلتھ کئیر ورکر زدو طریقے سے اپنی شکایات بھیج سکیں گے۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے صحت نے بتایا کہ ہیلتھ کئیر ورکر ز1166 کے علاوہ خصوصی واٹس ایپ نمبر پر بھی اپنی شکایت بھیج سکتے ہیں۔ +923001111166  واٹس ایپ چیٹ باٹ میں ہیلتھ کئیر ورکرز اپنی شکایت لکھ کر بھیج سکتے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ شکایت بھیجنے کے بعد ٹھوس بنیادوں پر کمپلینٹ مینجمنٹ کا نظام حرکت میں آئے گا۔ شکایت ملنے کے بعد سسٹم کے تحت پتہ چلے گا کہ شکایت کس صوبے کے متعلق ہے اور فوکل پرسنز کو فوری بھیجی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  شکایت حل کرکے آپ کے نمبر پر رابطہ کرکے بتایا جائے گا کہ کس طرح آپ کی شکایت کا ازالہ کیا گیا ہے یا اس کا اسٹیٹس کیا ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ  وزیر اعظم اور حکومت،وفاقی و صوبائی سطح پر ہیلتھ کئیر ورکرز کو اولین ترجیح میں رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version