Advertisement

کورونا وائرس کی ایک اور نئی علامت دریافت

کورونا وائرس کی جو علامات اب تک سامنے آئی تھیں ان میں تیز بخار، سر درد، کھانسی، نزلہ اور سانس ٹھیک طریقے سے نہ آنا تھا لیکن اب ماہرین کی جانب سے ایک اور علامت سامنے آنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ آنکھ کی جھلی کی سوزش یا آشوب چشم سے بھی کورونا وائرس ہوسکتا ہے، کووڈ 19 کی بنیادی علامت نظام تنفس کا مسئلہ نہیں تھا بلکہ آنکھوں کی بیماری تھی۔

محققین کے مطابق کورونا وائرس کے آغاز میں تحقیقی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ کووڈ 19 کے 10 سے 15 فیصد کیسز میں آشوب چشم ثانوی علامت تھی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کا نظام درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔

اس سے قبل امریکا کے سینٹر فار ڈیزیزر اینڈ کنٹرول نے کورونا کی علامات کے حوالے سے ایک تحقیقی مطالعہ کیا تھا اور علامات کے بغیر متاثر ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا۔

Advertisement

تحقیق کے دوران کورونا کی 6 نئی علامات سامنے آئیں جن میں سردرد، گلے میں سوزش، سردی لگنا، کپکپی ہونا، پٹھوں میں درد اور حلق کڑوا ہونا ہے۔

خیال رہے کیونکہ ماہرین کے مطابق نئی علامات 6 روز میں شدت اختیار کرلیتی ہی۔

ان علامات میں بخار، سینہ اور پیٹ گرم ہونا،  خشک کھانسی، نزلہ، سانس لینے میں دشواری یا سانس پھولنا، سینے میں مستقل درد یا دباؤ ، آنکھوں میں انفیکشن، دماغی تھکاوٹ، پیٹ میں درد، جسمانی تھکاوٹ شامل تھیں۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی طبی ماہرین نے  بتایا تھا کہ عام طور پر کورونا وائرس کی علامات دو سے 14 دن میں ظاہر ہوتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Next Article
Exit mobile version